• news

قیادت پر غداری مقدمہ کیخلاف مسلم لیگ ن کی پنجاب اسمبلی میں مذمتی قرارداد جمع 

لاہور (خصوصی نامہ نگار) مسلم لیگ ن کی قیادت پر غداری کے مقدمے کے خلاف مسلم لیگ (ن)کے ارکان اسمبلی مشترکہ مذمتی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرا دی۔ ملک ظہیر اقبال، صہیب احمد، غلام رضا، بلال اکبر، عادل بخش اور بلال تارڑ کی جانب سے قرارداد میں کہا گیا ہے کہ نواز شریف، مریم نواز اور دیگر منتخب نمائندون پر ایف آئی آر عوامی مینڈیٹ کی توہین ہے۔

ای پیپر-دی نیشن