• news

پاکستان بھر کی ماڈل عدالتوں نے مجموعی طور پر 317 مقدمات کا فیصلہ کیا

راولپنڈی (جنرل رپورٹر) پاکستان بھر کی ماڈل عدالتوں نے بدھ کے روز مجموعی طور پر 317 مقدمات کا فیصلہ کیا ہے۔ ماڈل کریمینل ٹرائل کورٹس نے قتل کے18 اور منشیات کے43 مقدمات کا فیصلہ سنا دیا ہے۔ تمام عدالتوں نے کل384 گواہان کے بیانات قلمبند کئے ہیں۔ ماڈل عدالتوں کے مانیٹرنگ سیل کے ڈائریکٹر جنرل سہیل ناصرکے مطابق پنجاب میں قتل کے4، منشیات کے 10، خیبرپختونخواہ میں قتل کے4 منشیات کے 11، سندھ میں قتل کے10 منشیات کے 18، بلوچستان میں منشیات کے4 مقدمات کا فیصلہ ہوا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن