• news

حج 2021ء  روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ کی توسیع کیلئے بین الوزارتی اجلاس

اسلام آباد (وقائع  نگار خصوصی) حج 2021ء کے موقع پر روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ  کی توسیع کیلئے سیکرٹری مذہبی امور کی زیرصدارت مختلف وزارتوں، ڈویژنز اور اداروں کے نمائندوں کا اہم اجلاس منعقد ہوا۔ وزیراعظم پاکستان کے خصوصی احکامات کی بدولت اسلام آباد سمیت کراچی، لاہور، پشاور اور کوئٹہ کے عازمین حج کی باسہولت سعودی عرب روانگی کے انتظامات کئے جائیں گے۔ وزارت مذہبی امور کے سیکرٹری سردار اعجاز خان جعفر کی زیرصدارت ہونے والے اہم اجلاس میں وزارت داخلہ، وزارت خارجہ، وزارت قومی صحت، ایوی ایشن ڈویژن، انسداد منشیات، امیگریشن اور ایئرلائنز کے نمائندوں نے شرکت کی۔ وزارت مذہبی امور وزیراعظم کے احکامات پر عمل کرتے ہوئے متعلقہ اداروں کے فوکل پرسن کی نامزدگی اور مشاورتی عمل کا آغاز پہلے ہی شروع کر چکی ہے۔ اجلاس میں متعلقہ وزارتوں، ڈویژنوں اور اداروں کے نمائندوں نے ضیوف الرحمان کو سہولیات کی فراہمی کیلئے اپنے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

ای پیپر-دی نیشن