• news

 چھاتی کے کیسنر کی بروقت تشخیص ہوجائے تو 90فیصدمریض ٹھیک ہوسکتے ہیں: ثمینہ علوی 

اسلام آباد (سپیشل رپورٹ) خاتون اول ڈاکٹر ثمینہ علوی نے کہا ہے کہ اگر چھاتی کے کیسنر کی بروقت تشخیص ہوجائے تو نوے فیصد کیسنر زدہ مریض ٹھیک ہو سکتے ہیں۔ خاتون اول گزشتہ روز پمز ہسپتال میں فیڈرل بریسٹ کیسنر سنٹر کے دورہ کے موقع پر گفتگو کررہی تھیں۔ ثمینہ علوی نے کہا کہ خواتین کو اپنی صحت اور بیماریوں کے بارے میں آگاہ رہنا بہت ضروری ہے۔ خاص طورپر چھاتی کے سرطان کے بارے آگاہی بہت ضروری ہے۔ خاتون اول نے اس بات پر تشویش ظاہر کی کہ ایشیائی ممالک میں پاکستان میں چھاتی کے سرطان کے کیسنر سب سے زیادہ ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن