• news

 مولانا فضل الرحمن کی حکومت یا اداروں کیساتھ کوئی جنگ نہیں :حافظ حمد اللہ

شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی)جمعیت علماء اسلام (ف) کے مرکزی ترجمان اور پی ڈی ایم کے رہنما سابق سینیٹر حافظ حمد اللہ نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن کی حکومت یا اداروں کے ساتھ کوئی جنگ نہ ہے بلکہ انکی جنگ اسلام ،پاکستان اور مسلمان دشمن قوتوں کیخلاف ہے جن کے ایجنڈا پر موجودہ حکومت عمل پیرا ہے ہمارے ملک میں قانون کی بالادستی، پارلیمنٹ کی سپر میسی ،حقیقی جمہوریت کی بحالی، قومی اداروں کو ان کے آئینی حدود و قیود میں رہ کر کام کرنے کی جدوجہد ہے جے یو آئی بُلٹ کی بجائے بیلٹ کی سیاست پر یقین رکھتی ہے ، ماضی میں اسی سیاست کی خاطر مولانا فضل الرحمن ، مولانا محمد خان شیرانی، مولانا عبدالغفورحیدری پر خود کش حملے بھی کئے گئے مگر اس کے باوجود ہم آج بھی بیلٹ بکس کی سیاست کے فروغ کیلئے ہی اپنا کردار ادا کررہے ہیں ہم ملک کو در پیش مسائل و مشکلات کے بھنور سے نکال کر حقیقی معنو ں میں ایک آزاد خود مختار باوقار خوشحال اور روشن پاکستان بنا سکتے ہیں ماضی میں جے یو آئی نے تنہا موجودہ کٹھ پتلی حکومت کے خلاف آزادی مارچ کیا تھا آج ایک سال کے بعد ملک کی مقتدر سیاسی قوتوں نے مولانا فضل الرحمن کی قیادت میں موجودہ حکومت کے خلاف پی ڈی ایم کے نام سے نیا سیاسی اتحاد قائم کرکے سربراہی مولانا فضل الرحمن کو دی ہے جو ان کی قیادت پر اعتماد کے اظہار کے ساتھ ان کے بیانیہ کی بھی تائید ہے دوسرا بڑامقصد موجودہ نااہل و نالائق حکومت سے چھٹکارا یقینی بنانا ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں جے یو آئی کے زیر اہتمام علماء کے کنونشن اور ممتاز عالم دین مولانا حافظ میاں مشرف حسین کے انتقال پر تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر جے یوآئی پنجاب کے سیکرٹری عمومی مولانا صفی اللہ ،حافظ محمد قاسم خان ،مولانا محمد زبیر گادھی ،قاری محمدامتیاز کاشمیری،قاری محمدالیاس ، مولانا مفتی زین العابدین ،مولانا عبیدالرحمن،مولانا محمد ہارون ،مولانا منیر احسن گادھی ،حافظ محمد کاشف، مولانا محمدنعمان شاکر، مولانا ممتاز احمد قریشی ،مولانا محمدسعید ودیگربھی موجودتھے ۔

ای پیپر-دی نیشن