• news

 صدر کا شہید کیپٹن عبد اللہ ظفر کے لواحقین سے ٹیلیفونک رابطہ ‘درجات کی بلندی کیلئے دعا 

 اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے جنوبی وزیرستان میں شہید ہونے والے آرمی کیپٹن کے لواحقین سے ٹیلیفونک رابطہ کیا جس میں شہید کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی ۔جمعرات کو صدر مملکت نے کیپٹن عبداللہ ظفر کے اہل خانہ سے بات کی ،صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے شہید کے درجات کی بلندی کی دعا کی ،صدر مملکت نے شہید کو اْن کی خدمات اور بہادری پر خراج عقیدت پیش کیا ، صدر مملکت نے کہاکہ اللہ تبارک وتعالیٰ اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

ای پیپر-دی نیشن