• news

رواں ماہ ایل پی جی کی قیمت میں دوسری بار اضافہ‘ 5 روپے کلو مہنگی 

اسلام آباد(خصوصی نمائندہ) ایل پی جی کی قیمت میں یکم اکتوبر سے اب تک دو بار اضافہ کردیا گیا۔ فی کلو قیمت مزید 5 روپے بڑھ گئی۔ ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن نے ایل پی جی کی قیمت میں ایک ہفتے کے دوران 8 روپے فی کلو اضافہ کردیا۔ اوگرا نوٹیفکیشن کے بغیر گیس کمپنیوں نے ایل پی جی مزید 5 روپے کلو مہنگی کردی۔ یکم اکتوبر کو بھی فی کلو ایل پی جی کے نرخ 3 روپے بڑھادیئے گئے تھے۔ چیئرمین ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن عرفان کھوکھر کا کہنا ہے کہ تفتان بارڈر سے گیس کی درآمد رکنے سے قیمت میں اضافہ ہوا، گھریلو سلنڈر کی قیمت 60 روپے اور کمرشل سلنڈر 200 روپے بڑھ گئی۔

ای پیپر-دی نیشن