• news

شاہ زیب قتل کیس ،شاہ رخ جتوئی سمیت دیگر ملزمان کی سزا کیخلاف اپیلیں بغیر سماعت ملتوی 

 اسلام آباد ( خصوصی رپورٹر) سپریم کورٹ آف پاکستان نے شاہ زیب قتل کیس میں شاہ رخ جتوئی سمیت دیگر ملزمان کی سزا کیخلاف اپیلیں بغیر سماعت ملتوی کردیں۔ جمعرات کو سپریم کورٹ میں جسٹس منظور ملک کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سماعت کرنا تھی لیکن تین رکنی بنچ بینچ کی عدم دستیابی کے باعث سماعت ملتوی کردی گئی۔ یاد رہے کہ انسداد دہشت گردی عدالت نے شاہ رخ جتوئی،نواز سراج تالپور،غلام مرتضی کو سزائیں سنائی تھیں جن ے خلاف ملزمان نے سپریم کورٹ سے رجوع کر رکھا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن