فیول ایڈجسٹمنٹ: بجلی 83 پیسے یونٹ مہنگی، صارفین پر 12 ارب روپے بوجھ پڑیگا
لاہور/ اسلام آباد (نوائے وقت نیوز/ وقائع نگار خصوصی+نوائے وقت رپورٹ) ماہ جولائی کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 83 پیسے فی یونٹ مہنگی کر دی گئی۔ نیپرا کے مطابق صارفین کو آئندہ ماہ کے بلوں میں اضافی رقم ادا کرنا ہوگی۔ بجلی صارفین کیلئے بری خبر۔ ماہ جولائی کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 83 پیسے فی یونٹ مہنگی کی گئی ہے۔ نیپرا کی جانب سے کہا گیا ہے کہ فیصلے کا اطلاق لائف لائن صارفین اور کے الیکٹرک پر نہیں ہوگا۔ نیپرا کے فیصلے کے بعد صارفین پر 12 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔ نیپرا فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے فیصلے کے حوالے سے ممبر سندھ کا اختلافی نوٹ بھی سامنے آگیا۔ رفیق شیخ کا کہنا تھا کہ میرٹ آرڈر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پاور پلانٹ چلانے کا بوجھ صارفین پر ڈالا جا رہا ہے۔ اداروں کی ناقص کارکردگی کا ملبہ صارفین پر نہیںگرانا چاہئے۔ معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ آج جھوٹی خبریں دی گئیں کہ بجلی مہنگی کر دی گئی۔ تیل کی قیمت کے حساب سے 83 پیسے فیول ایڈجسٹمنٹ ہر ماہ کی جاتی ہے۔ آج بجلی کی قیمت میں کسی قسم کا اضافہ نہیں کیا گیا۔ جمعرات کووزیراعظم کے معاون خصوصی سیاسی روابط شہباز گل نے بلاول بھٹو زرداری کے بیان پر ردعمل میں کہا کہ پنجاب کی فکر چھوڑیں سندھ کے غریب عوام کی فکر کریں ، زرداری ٹولہ پنجاب سے پیپلزپارٹی کا جنازہ نکال چکا ہے ۔انہوں نے کہا کہ والد کی لوٹ مار کی سیاست پر چلتے ہوئے پنجاب تو دور اگلی بار سندھی بھی نہیں ملنا، اس بار بھی ان کی تحریک نشتاً برخستاًکے سوا کچھ نہیں ، زرداری صاحب کا کرپشن اور لوٹ مار میں پچاس سال کا تجربہ ہے ۔ ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ ملکی اداروں اور قومی سلامتی کے خلاف بات کرنے پر الطاف حسین پر پابندی لگائی گئی، نواز شریف پر کیوں پابندی نہیں لگی، اس لئے کہ وہ پنجاب کے ہیں، کیا قانون سب کیلئے ایک ہے تو پھر الطاف حسین کو بھی اجازت ہونی چاہیے۔ ٹویٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ اس معاملے پر چھوٹے صوبے کیا سوچیں گے،کیا قانون سب کیلئے ایک سا ہے۔ن لیگ کے ہمیشہ کی طرح جھوٹ بولنے کی ایک اور قسط دیکھنے کو ملی۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ نوازشریف ووٹ کی عزت کی بات کرتے ہیں۔ اس لئے عمران ریاستی طاقت کا استعمال کر کے ان کی تقریر پر پابندی لگاتے ہیں۔ کیونکہ عوام کو نوازشریف کی بات سمجھ آگئی ہے۔ ان کے خطاب کا عوام پر اثر ہوتا ہے۔ عوام سمجھ چکے ہیں کہ جب تک ملک میں آئین، قانون، پارلیمان اور ووٹ کی عزت نہیں ہوگی، اس وقت تک عوام سزا کاٹیں گے۔ عوام کو مہنگائی کے جو جھٹکے دئیے جارہے ہیں۔ پی ڈی ایم ان سے عوام کو نجات دلائے گی۔ بجلی مہنگی کرکے عوام کی جیب پر 10 ارب کا ڈاکہ مارا گیا۔ عوام کو خوشخبری دیتے ہیں کہ یہ نااہل، ووٹ، آٹا، چینی، دوائی چور کرپٹ حکومت کے آخری اعلانات ہیں۔ اب حکمران گھبرا رہے ہیں۔ پاکستان کے عوام کو اب گھبرانے کی ضرورت نہیں کیونکہ عوام کی تقدیر دوبارہ نوازشریف کے ہاتھ میں ہے۔ دوبارہ عوام کو روزگار ملے گا۔ معیشت بحال ہوگی۔ عوام کا آٹا، چینی چوری نہیں ہوگا۔ شہبازشریف کو اس لئے گرفتار کیاگیا کیونکہ عوام کی جیب پر ڈاکہ ڈالنا تھا۔ بشیر میمن نے نیب نیازی گٹھ جوڑ اور سلیکٹڈ انتقامی وزیراعظم کا اصل چہرہ قوم کو دکھا دیا ہے۔ محسن شاہنواز رانجھا، پارٹی پنجاب کی سیکریٹری اطلاعات عظمی بخاری اور دیگر رہنماؤں وکارکنان کے ساتھ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ارکان قومی وصوبائی اسمبلی اور سینٹ، پارٹی ٹکٹ ہولڈرز اور رہنمائوں کے اجلاس میں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی۔ڈی۔ایم) میں اپنا بھرپور حصہ ڈالنے کے لئے مشاورت ہوئی تاکہ اس ووٹ چور، نااہل اور کرپٹ ٹولے سے عوام کی جان چھڑائی جاسکے۔ انہوں نے کہاکہ اس وقت ترقی کی شرح0.4 فیصد نہیں تھی۔ اس وقت 14 فیصد مہنگائی کی شرح نہیں تھی۔ کیونکہ اس وقت وزیراعظم عوام کے ووٹوں سے منتخب ہوکر آیا تھا۔ لیکن کیونکہ آپ آرٹی ایس بٹھا کر آئے ہیں، دھاندلی کرکے سلیکٹڈ ہوکر مسلط ہوئے ہیں، اس لئے آج ترجیح عوام کا مفاد نہیں، مہنگائی، بیروزگاری نہیں۔ مریم اورنگزیب نے کہاکہ تین بار کے منتخب وزیراعظم کے بارے میں یہ گفتگو کر کے، آزاد جموں وکشمیر کے وزیراعظم پر غداری کا مقدمہ درج کر کے ہندوستان کو کیا پیغام دے رہے ہیں۔ کشمیریوں کو کیا پیغام دیا جا رہا ہے؟۔فیول ایڈجسٹمنٹ: بجلی 83 پیسے یونٹ مہنگی، صارفین پر 12 ارب روپے بوجھ پڑیگالاہور/ اسلام آباد (نوائے وقت نیوز/ وقائع نگار خصوصی+نوائے وقت رپورٹ) ماہ جولائی کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 83 پیسے فی یونٹ مہنگی کر دی گئی۔ نیپرا کے مطابق صارفین کو آئندہ ماہ کے بلوں میں اضافی رقم ادا کرنا ہوگی۔ بجلی صارفین کیلئے بری خبر۔ ماہ جولائی کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 83 پیسے فی یونٹ مہنگی کی گئی ہے۔ نیپرا کی جانب سے کہا گیا ہے کہ فیصلے کا اطلاق لائف لائن صارفین اور کے الیکٹرک پر نہیں ہوگا۔ نیپرا کے فیصلے کے بعد صارفین پر 12 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔ نیپرا فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے فیصلے کے حوالے سے ممبر سندھ کا اختلافی نوٹ بھی سامنے آگیا۔ رفیق شیخ کا کہنا تھا کہ میرٹ آرڈر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پاور پلانٹ چلانے کا بوجھ صارفین پر ڈالا جا رہا ہے۔ اداروں کی ناقص کارکردگی کا ملبہ صارفین پر نہیںگرانا چاہئے۔ معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ آج جھوٹی خبریں دی گئیں کہ بجلی مہنگی کر دی گئی۔ تیل کی قیمت کے حساب سے 83 پیسے فیول ایڈجسٹمنٹ ہر ماہ کی جاتی ہے۔ آج بجلی کی قیمت میں کسی قسم کا اضافہ نہیں کیا گیا۔ جمعرات کووزیراعظم کے معاون خصوصی سیاسی روابط شہباز گل نے بلاول بھٹو زرداری کے بیان پر ردعمل میں کہا کہ پنجاب کی فکر چھوڑیں سندھ کے غریب عوام کی فکر کریں ، زرداری ٹولہ پنجاب سے پیپلزپارٹی کا جنازہ نکال چکا ہے ۔انہوں نے کہا کہ والد کی لوٹ مار کی سیاست پر چلتے ہوئے پنجاب تو دور اگلی بار سندھی بھی نہیں ملنا، اس بار بھی ان کی تحریک نشتاً برخستاًکے سوا کچھ نہیں ، زرداری صاحب کا کرپشن اور لوٹ مار میں پچاس سال کا تجربہ ہے ۔ ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ ملکی اداروں اور قومی سلامتی کے خلاف بات کرنے پر الطاف حسین پر پابندی لگائی گئی، نواز شریف پر کیوں پابندی نہیں لگی، اس لئے کہ وہ پنجاب کے ہیں، کیا قانون سب کیلئے ایک ہے تو پھر الطاف حسین کو بھی اجازت ہونی چاہیے۔ ٹویٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ اس معاملے پر چھوٹے صوبے کیا سوچیں گے،کیا قانون سب کیلئے ایک سا ہے۔ن لیگ کے ہمیشہ کی طرح جھوٹ بولنے کی ایک اور قسط دیکھنے کو ملی۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ نوازشریف ووٹ کی عزت کی بات کرتے ہیں۔ اس لئے عمران ریاستی طاقت کا استعمال کر کے ان کی تقریر پر پابندی لگاتے ہیں۔ کیونکہ عوام کو نوازشریف کی بات سمجھ آگئی ہے۔ ان کے خطاب کا عوام پر اثر ہوتا ہے۔ عوام سمجھ چکے ہیں کہ جب تک ملک میں آئین، قانون، پارلیمان اور ووٹ کی عزت نہیں ہوگی، اس وقت تک عوام سزا کاٹیں گے۔ عوام کو مہنگائی کے جو جھٹکے دئیے جارہے ہیں۔ پی ڈی ایم ان سے عوام کو نجات دلائے گی۔ بجلی مہنگی کرکے عوام کی جیب پر 10 ارب کا ڈاکہ مارا گیا۔ عوام کو خوشخبری دیتے ہیں کہ یہ نااہل، ووٹ، آٹا، چینی، دوائی چور کرپٹ حکومت کے آخری اعلانات ہیں۔ اب حکمران گھبرا رہے ہیں۔ پاکستان کے عوام کو اب گھبرانے کی ضرورت نہیں کیونکہ عوام کی تقدیر دوبارہ نوازشریف کے ہاتھ میں ہے۔ دوبارہ عوام کو روزگار ملے گا۔ معیشت بحال ہوگی۔ عوام کا آٹا، چینی چوری نہیں ہوگا۔ شہبازشریف کو اس لئے گرفتار کیاگیا کیونکہ عوام کی جیب پر ڈاکہ ڈالنا تھا۔ بشیر میمن نے نیب نیازی گٹھ جوڑ اور سلیکٹڈ انتقامی وزیراعظم کا اصل چہرہ قوم کو دکھا دیا ہے۔ محسن شاہنواز رانجھا، پارٹی پنجاب کی سیکریٹری اطلاعات عظمی بخاری اور دیگر رہنماؤں وکارکنان کے ساتھ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ارکان قومی وصوبائی اسمبلی اور سینٹ، پارٹی ٹکٹ ہولڈرز اور رہنمائوں کے اجلاس میں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی۔ڈی۔ایم) میں اپنا بھرپور حصہ ڈالنے کے لئے مشاورت ہوئی تاکہ اس ووٹ چور، نااہل اور کرپٹ ٹولے سے عوام کی جان چھڑائی جاسکے۔ انہوں نے کہاکہ اس وقت ترقی کی شرح0.4 فیصد نہیں تھی۔ اس وقت 14 فیصد مہنگائی کی شرح نہیں تھی۔ کیونکہ اس وقت وزیراعظم عوام کے ووٹوں سے منتخب ہوکر آیا تھا۔ لیکن کیونکہ آپ آرٹی ایس بٹھا کر آئے ہیں، دھاندلی کرکے سلیکٹڈ ہوکر مسلط ہوئے ہیں، اس لئے آج ترجیح عوام کا مفاد نہیں، مہنگائی، بیروزگاری نہیں۔ مریم اورنگزیب نے کہاکہ تین بار کے منتخب وزیراعظم کے بارے میں یہ گفتگو کر کے، آزاد جموں وکشمیر کے وزیراعظم پر غداری کا مقدمہ درج کر کے ہندوستان کو کیا پیغام دے رہے ہیں۔ کشمیریوں کو کیا پیغام دیا جا رہا ہے؟۔