شیخوپورہ کرکٹ سٹیڈیم میں دوسرے ٹی ٹونٹی بلاسٹ سیزن کا آغاز
شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت+نمائندہ خصوصی) شیخوپورہ کرکٹ سٹیڈیم میں دوسرے ٹی ٹونٹی بلاسٹ سیزن کا آغاز ہوگیا جس کا افتتاح صوبائی وزیر ڈیزاسٹر مینجمنٹ میاں خالد محمود نے ڈپٹی کمشنرمحمد اصغر جوئیہ کے ہمراہ کیا۔ اسسٹنٹ کمشنر محسن اقبال،اسسٹنٹ کمشنر کوآردینیشن شبیر حسین بٹ، ٹورنامنٹ چیف آرگنائزر مصطفی خان، پی ٹی آئی رہنما مبشر احمد چوہدری ، صدر پریس کلب مبشر حسن بٹ ، جنرل سیکرٹری رانا محمد عثمان، عظیم علی شیخ، سید علی معظم رضوی، شیخ امتیاز احمد، محمد اسلام غازی، ریاض اکبر معصومی، شیراز قادری ، میاں عدنان سعید، سید حیدر علی رضوی،وجاہت فاروق ملک، طارق ملک و دیگر موجود تھے۔ فاتح ٹیم کیلئے 3لاکھ اور رنر اپ کیلئے 2لاکھ روپے نقد انعام دیا جائیگا ۔ صوبائی وزیر میاں خالد محمود نے کہا کہ پنجاب حکومت گراس روٹ لیول پر کھیلوں کے فروغ کیلئے اقدامات اٹھا رہی ہے جس کا بنیادی مقصد نیا ٹیلنٹ حاصل کرکے قومی سکواڈ کا حصہ بنانا ہے۔ ضلع شیخوپورہ نے کرکٹ اور ہاکی کے میدان میں بڑے نامور شہرت یافتہ کھلاڑیوں کو متعارف کروایا ہے اس ضلع کی مٹی سپورٹس کے حوالے سے بڑی زرخیز ہے ۔
ڈپٹی کمشنر ٹورنامنٹ کو ضلعی انتظامیہ کی زیرنگرانی منعقد کرنے کا بھی اعلان کیا۔