• news
  • image

ساہیوال/سرگودھا: گھریلو ناچاقی، شوہر نے بیوی کو قتل خود کو زخمی کر لیا 

ساہیوال / سرگودھا (نامہ نگار) گھریلو ناچاقی پر شوہر نے بیوی کو گولی مار کر قتل کر دیا اور خود بھی اپنے سینے میں فائر کر کے شدید زخمی ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق نواحی قصبہ ربانہ کے محنت کش کی بیٹی ساجدہ کی شادی موضع سلکی کے تصور عباس سے ہوئی جس سے انکے ہاں تین بچے پیدا ہوئے۔ میاں بیوی میں اختلافات کے باعث ساجدہ کو طلاق ہو گئی جس پر ساجدہ کی شادی اسکے دیور عنصر عباس کے ساتھ گیارہ سال قبل ہوئی جس سے دو بچے پیدا ہوئے مبینہ طور پر آج دونوں میاں بیوی میں تلخ کلامی ہو گئی جس پر عنصر عباس نے مشتعل ہو کر پستول سے فائرنگ کر دی۔ دو گولیاں ساجدہ کو لگیں اور وہ شدید زخمی ہو گئی جو آر ایچ سی فاروقہ منتقل کرتے ہوئے طبی امداد ملنے سے قبل ہی چل بسی جبکہ ملزم عنصر عباس نے بھی اپنے سینے میں گولی مار لی جس کے نتیجہ میں وہ شدید زخمی ہو گیا۔ عنصر کو تشویشناک حالت کے باعث ڈی ایچ کیو ہسپتال سرگودھا منتقل کر دیا گیا۔

epaper

ای پیپر-دی نیشن