جڑانوالہ: پولیو ٹیم پر حملہ، کار سرکار میں مداخلت کے الزام پر 2 افراد کیخلاف مقدمہ
جڑانوالہ (نمائندہ نوائے وقت) جڑانوالہ تھانہ لنڈیانوالہ پولیس نے پولیو ٹیم پر حملہ کرنے اور کار سرکار میں مداخلت کے الزام پر 2 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔تفصیلات کے مطابق کانسٹیبل عامر جبار نے پولیس تھانہ لنڈیانوالہ میں مقدمہ درج کرواتے بتایا کہ سائل پنجاب حکومت کی ہدایت پر انسداد پولیو مہم کے دوران ایریا انچارج لیاقت علی ہرل، لیڈی ہیلتھ ورکر سکینہ بی بی کے ہمراہ چاہ سنار گیا جہاں ہمارے ساتھی زاہد منظور حسین کے دروازے پر دستک دی تو منظور حسین نے بدتمیزی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بچوں کو قطرے پلوانے سے انکار کر دیا اور پولیو ٹیم پر حملہ کرتے مکوں سے مارا، ہم سے سخت زیادتی کی ہے۔ پولیس تھانہ لنڈیانوالہ نے کانسٹیبل کی مدعیت میں کارسرکار میں مداخلت سمیت 3 دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔