• news

ساہیوال:  عدم پیشی پر کالعدم تنظیم الدعوۃ کے9عہدیداروں کی گرفتاری کا حکم

ساہیوال (نمائندہ نوائے وقت) سپیشل جج انسداد دہشت گر دی کورٹ ساہیوال محمد کلیم خاں نے کالعدم تنظیم الدعوۃ کے 9  اہم عہدیداروں کے خلاف دہشت گر دی ایکٹ کے تحت مقدمہ میں عدالت میں پیش نہ ہو نے کی بنا پر گرفتاری کا حکم دے دیا  اور وارنٹ گرفتاری بلا ضمانت جاری کر کے 10نومبر تک عدالت میں پیش ہونے کا حکم دے دیا ہے۔جس کے بعد عدالت ان 9۔عہدیداروں کو اشتہاری مجرم قرار دے گی۔ ان9۔عہدیداروں میں مولوی محسن بلال، صوفی عبد اللہ، محمد نعیم شیخ، ڈاکٹر محمد ایوب، ڈاکٹر صوفی احمد دادو، حافظ عبد الرئوف، مولوی محمد اسلم، مولانا محمد ایوب اور مولانا عبد القدوس شامل ہیں۔ جن کا تعلق لاہور، شیخوپورہ اور ننکانہ صاحب سے ہے۔ تھانہ سی ٹی ڈی ساہیوال نے 26دسمبر 2019ء کو کالعدم تنظیم کے مختلف شعبہ جات کیلئے فنڈز اکٹھے کر نے اور دہشت گر دی کی سر گرمیوں کی معاونت کرنے کے الزامات میں مقدمہ درج کیا تھا۔

ای پیپر-دی نیشن