16 کلو گھی کا کنستر 3530 ‘ چینی 95‘ گڑ 120 ‘ سفید چنے 95 روپے کلو
لاہور (کامرس رپورٹر) لاہور میں گھی کے سولہ کلو کے کنتسر کی قیمت 3175 سے 3530 روپے تک رہی۔ تھوک مارکیٹ میں چینی کی قیمت 95 روپے فی کلو سے زیادہ رہی۔ جبکہ گڑ کی قیمت 120 روپے فی کلو‘ سفید چنا 95 روپے‘ سیاہ چنے 120 روپے‘ دال چنا 113 روپے‘ مونگ ثابت 200 روپے‘ دال مونگ دھلی ہوئی 205 روپے‘ ماش ثابت 190 سے 200 روپے‘ دال ماش دھلی ہوئی 210 روپے اور بیسن 120 روپے فی کلو تک فروخت ہوئی۔ کئی علاقوں میں آلو کی قیمت100 روپے فی کلو‘ ٹماٹر کی 120 روپے سے 150 روپے‘ پیاز کی 60 سے 80 روپے فی کلو ‘ لہسن کی 160 سے 250 روپے اور ادرک کی قیمت 520 سے 600 روپے تک رہی۔ ماڈل بازاروں کے علاوہ کہیں بھی سرکاری نرخوں پر پھل اور سبزیاں فروخت نہیں ہوئیں جبکہ میتھی‘ شملہ مرچ اور مٹر کی فی کلو قیمت پرچمیں 200 روپے فی کلو سے بھی زیادہ رہی۔