• news

ریلوے حکام نے 2لاکھ پنشنرز کو  ادائیگی کیلئے سمری وزیر اعظم کو بھجوادی 

اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت ) ریلوے حکام نے ملک بھرکے 2 لاکھ پنشنرز اوربیواں کو گریجوئٹی اورپنشن کی ادائیگی کیلئے سمری منظوری کیلئے وزیر اعظم کو بھجوادی ہے۔ کشمیرریل کے 5 ارب روپے کے فنڈز ملک بھر کے 2 لاکھ پنشنرز اور بیواں کو ان کی گریجوئٹی اور پنشن کی رقوم کی ادائیگی کیلئے فنڈز استعمال کرنے کیلئے سمری وزیراعظم کو منظوری کیلئے بھجوادی ہے ۔تاکہ سمری منظوری کے بعد پنشنرز اور بیواں کو رقوم دی جاسکیں کیونکہ ان دنوں ملک بھرکے پنشنرز کو رقوم ادائیگی کے لئے جن مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ لاہور، کراچی،ملتان، کوٹہ،راولپنڈی، سکھر اور پشاور ڈویژن کے پنشنرز کو انکی رقوم کی ادائیگی کی جا سکیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ریلوے حکام کو ملک بھر کے تمام 2 لاکھ پنشنرز اور گرایجوٹی کی رقوم کی ادائیگی کیلئے سخت مشکلات کا سامنا ہے اسی وجہ سے ریلوے کے پنشنرز اور بیواں کو گرایجوٹی کی رقوم لینے کیلئے گزشتہ ڈیڑھ سال سے ادائیگی نہیں ہوسکی ہے اور ریلوے کی تمام ڈویژنوں کے پنشنرز اور بیوائیں ریلوے دفاتر کے چکر لگانے پر مجبور ہیں لیکن انہیں ادائیگیاں نہیں ہورہی تھیں۔

ای پیپر-دی نیشن