• news

 برائلر گوشت کی قیمت میں 6  روپے کلو اضافہ، انڈے 2 روپے درجن مہنگے

 لاہور (کامرس رپورٹر) شہر میں پرچون سطح پر برائلر گوشت کی قیمت مزید6  روپے اضافے سے226  روپے، زندہ برائلر مرغی 4 روپے اضافے سے 156 روپے فی کلو جبکہ فارمی انڈوں کی قیمت بھی 2 روپے اضافے سے 152 روپے فی درجن رہی۔ برائلر گوشت کی قیمت میں تین روز سے مجموعی طور پر 26 روپے فی کلو اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

ای پیپر-دی نیشن