• news

ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں یوگنڈا اور ایتھوپین اتھلیٹ کے ورلڈ ریکارڈ 

ویلنشیا (نیٹ نیوز) ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں یوگنڈا کے جوشوا شپیتی نے 10ہزار میٹر ریس میں  اور خواتین کے ایونٹ میں ایتھوپیا کی لیسنبیٹ نے 5 ہزار میٹر ریس میں ورلڈ ریکارڈ  قائم کردیا۔ سپین کے شہر ویلنشیا میں جاری ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں یوگنڈا سے تعلق رکھنے والے جوشوا شپیتی نے 10 ہزار میٹر ریس 26 منٹ اور  11 سیکنڈ میں مکمل کرکے ریس جیت لی۔ 24 سالہ جوشوا شپیتی نے ایتھوپیا کے کینینیسا بیکیلے کا 15 سالہ ریکارڈ صرف 6 سیکنڈز کے فرق سے توڑ دیا۔ دوسری جانب خواتین کے ایونٹ میں 22 سالہ گیدی نے مقررہ فاصلہ 14 منٹ اور 6.2 سیکنڈز میں طے کرتے ہوئے اپنی ہم وطن دی بابار کا ریکارڈ توڑ ڈالا۔

ای پیپر-دی نیشن