فیصل آباد: 2خود کشیاں، ساہیوال میں نانا کے گھر نواسی نے زہر پی لیا
ساہیوال/ فیصل آباد (نمائندہ نوائے وقت/ آن لائن) گھریلو جھگڑوں سے دلبرداشتہ خاتون سمیت دو افراد نے زہریلی گولیاں کھا کر زندگی کا خاتمہ کرلیا۔ 188 ر ب جھمرہ کے رہائشی 50 سالہ موندا بی بی زوجہ محمد اقبال اور گلزار کالونی کے رہائشی 26 سالہ محمد ریاض نے زہریلی گولیاں کھا لیں۔ اہلخانہ نے تشویشناک حالت میں ہسپتال پہنچا دیا جہاں وہ دوران علاج دم توڑ گئے۔ ساہیوال سے نمائندہ نوائے وقت کے مطابق نئی آبادی میں بورے والا سے مہمان آئی ہوئی نوجوان لڑکی پروین نے والدین سے جھگڑ کر زہر پی کر خود کشی کر لی۔ بیس سالہ پروین اپنے نانا کے پاس والدین سے جھگڑ کر آئی ہوئی تھی جب اس کا باپ لینے آیا تو اس نے جھگڑ کر کالا پتھر پی کر خود کشی کر لی۔