ایڈیشنل آئی جی حیدرآبادنے اساتذہ کو سلیوٹ کرنے کے احکامات جاری کردیئے
حیدر آباد(نیٹ نیوز)ایڈیشنل آئی جی حیدر آباد ڈاکٹر جمیل نے اساتذہ کے احترام کے لیے تاریخی اقدام کا اعلان کردیا، سپاہی سے لیکر انسپکٹر رینک تک کے افسران کو اساتذہ کو سلیوٹ پیش کرنے کے احکامات جاری کردیے۔ڈاکٹر جمیل نے کہا کہ اساتذہ کا قوم کا مستقبل بنانے میں بڑا کردار ہوتا ہے۔ اگر کوئی استاد تھانے میں مسئلہ لیکر آئے تو سب سے پہلے انھیں سیلوٹ کیا جائے۔ایڈیشنل آئی جی حیدرآباد نے کہا کہ سپاہی سے لے کر انسپکٹر رینک تک کے افسران اساتذہ کو سلیوٹ پیش کرینگے، سلیوٹ کے بعد جو بھی مسئلہ ہو اْسے قانونی راستے سے اولین ترجیح دے کر حل کیا جائے۔