ایف آئی اے بہاولپور نے کروڑ پتی میٹر انسپکٹر کیخلاف تحقیقات شروع کر دی
بہاولپور(نمائندہ خصوصی)ایف آئی اے بہاول پور نے میٹر انسپکٹر کی جائیداد کی تفصیلات مختلف محکمہ جات سے اور بینک اکائونٹس کی تفصیل بینکوں سے مانگ لی اور 13 اکتوبر کو عبدالغفار جموں میٹر انسپکٹر کو بھی طلب کر لیا تفصیل کے مطابق ڈاکٹرحافظ خیر محمدجوئیہ نے سی ای او واپڈا، ایس ای واپڈا بہاول پوراور ایف آئی اے بہاول پورکو تحریری درخواستیں دیں ۔کہ ککھ پتی میٹر ریڈر سے کروڑ پتی بننے والے میٹرانسپکٹر عبدالغفار جموں جوعرصہ 22 سال سے خیرپورٹامیوالی میں واپڈا میں تعینات ہے رشوت کے بغیرکوئی کام نہیں کرتا اورکروڑوں روپے کی بے نامی جائیداد کامالک بن چکاہے جس کی مالیت تقریبا 3 کروڑ روپے سے زائد ہے جو کہ کمرشل ہے۔ ایس ای واپڈا بہاول پور نے ایکسئین واپڈا حاصل پور کوتحقیقات کرکے چارج شیٹ کرنے کاحکم دیدیاہے اور ایف آئی نے کاروائی شروع کر دی ہے۔