گلگت بلتستان میں 40 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد
گلگت(اے پی پی) گلگت بلتستان اسمبلی کیلئے خواتین کی 6 اور ٹیکنوکریٹس کی 6 مخصوص سیٹوں کے لیے سماجی شعبے میں 20سالہ تجربے کی شرط پوری نہ ہونے پر ریٹرننگ آفیسر نے ٹیکنوکریٹ کی نشستوں پر سابق وزیر قانون اورنگزیب ایڈووکیٹ سمیت 40 سے زائد امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد کردیئے۔ سابق وزیرقانون اور پاکستان مسلم لیگ( ن) کے راہنما اورنگزیب ایڈووکیٹ نے کہا کہ الیکشن کمشن کے اس فیصلے کو الیکشن ٹربیونل میں چیلنج کیا جائیگا۔