ستوکتلہ، شورکوٹ میں غیرت کے نام پر بھائیوں نے بہنوں کو قتل کر دیا
لاہور + شورکوٹ (نمائندہ خصوصی+نامہ نگار) لاہور میں ستوکتلہ گاؤں میں بھائی نے غیرت کے نام پر 17سالہ بہن جبکہ شورکوٹ میں مبینہ طور پر غیرت کے نام پر بہن، بھائی کے ہاتھوں قتل ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق ستوکتلہ کے علاقے میں بھائی نے فائرنگ کر کے اپنی17سالہ بہن کو قتل کر دیا اور موقع سے فرار ہوگیا۔ پولیس کے مطابق 17 سالہ ماریہ کچھ عرصہ قبل گھر سے بھاگ ایک لڑکے کیساتھ چلے گئی تھی۔ جسے پنچائیت کے ذریعے واپس لایا گیا تھا۔ ملزم کو اپنی بہن کے بھاگنے کا رنج تھا جس کی وجہ سے اس نے فائرنگ کرکے اسے قتل کر دیا۔ دوسری جانب شور کورٹ میں مبینہ طور پر غیرت کے نام پر بھائی کے ہاتھوں بہن قتل، شورکوٹ کے نواحی علاقے کی نو کی بستی بلال آباد میں 23 سالہ انم رشید پر بھائی نے فائرنگ کر دی۔ جس سے موقع پر جاںب حق ہوگئی۔ پولیس نے نعش کو تحویل میں لیکر ضروری کارروائی شروع کر دی۔