سمندری :دونوں ہاتھوں سے محروم پاکستانی سنوکر پلیئر کیسوشل میڈیاپر دھوم
سمندری (نیٹ نیوز) سوشل میڈیا پر ان دنوں پاکستانی سنوکر پلیئر کی دھوم مچی ہوئی ہے جو کہ پیدائشی طور پر دونوں ہاتھوں سے محروم ہے۔32 سالہ محمد اکرام پیدائش سے ہی دونوں ہاتھوں سے محروم ہیں لیکن سنوکر کی ٹیبل پر حریف کو ناکوں چنے چبوادیتے ہیں۔محمد اکرام کیو بال کو اپنی ٹھوڑی سے اس مہارت سے ہٹ کرتے ہیں کہ گیند پاکٹ میں جاکر ہی دم لیتی ہے۔صوبہ پنجاب کے علاقے سمندری کے سنوکر کلبز میں سنوکر کھیلنے والے محمد اکرام سے اچھی طرح واقف ہیں۔اکرام کا کہنا ہے کہ یہ ایک مشکل کام ہے، بہت محنت سے یہ مہارت حاصل کی ہے، اگر کوئی کھلاڑی مجھ جیسا ہے تو میں اس کا سامنا کرنے کیلئے تیار ہوں۔اکرام کی مہارت نے اسے سوشل میڈیا پر اسنوکر کھیلنے اور پسند کرنے والوں میں بے حد مقبول کردیا تاہم اکرام کا کہنا ہے کہ اسے سوشل میڈیا کے بارے میں زیادہ کچھ نہیں معلوم۔