• news

 اسحاق ڈار کی نواز شریف کے کروز میزائل پردئیے بیان کی تردید

اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے مرکزی رہنما و سابق وزیر خزانہ و اقتصادی امور اسحاق ڈار  نے ہے کہ  ایٹمی سائنسدان  ڈاکٹر ثمر مبارک مند  کے  سابق وزیر اعظم نواز شریف کے کروز میزائل  کے حوالے سے  دئیے گئے بیان  کی تردید کی ہے اور کہا ہے انہوں صریحاً  جھوٹ بولا ہے، کروز میزائل  کی ریورس انجینئرنگ کے حوالے سے پاکستان اور امریکی میڈیا میں معاملہ شائع ہو چکا ہے، اس میں اب کیا راز  باقی ہے  انہوں  نے ڈاکٹر ثمر  مبار ک مند کے   بیان پر افسوس  کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے انہوں نے زیادتی کی ہے، وہ  پیشہ ور سائنس دان ہیں ان کوچپ رہنا چاہیے تھا،  اور خدا کا خوف کرنا چاہیے  ، ایسا جھوٹ بولیںجو پائیدار ہوں،جن لوگوں نے پاکستان کی خدمت کی ہے ان سے  عزت اوراحترام کے ساتھ پیش آ نا چاہیے۔جمعرات کو انہوں نے ایٹمی سائنسدان  ڈاکٹر ثمر مبارک مند کے بیان  پر اپنے رد عمل  میں کہا  کہ  جو چیزیں پہلے سے ہی پبلک ہو چکی ہیں اور میڈیا میں آچکی ہیں ان میں کون سا راز رہ جاتا ہے، کروز میزائل کے حوالے سے  میاں نواز شریف نے جو بیان دیا تھا وہ  قومی میڈیا میں پہلے آچکا ہے، نامور اینکر واشنگٹن پوسٹ میں لکھ چکے ہیں، کروز میزائل کے بنانے کے حوالے سے پوری تفصیل ہے جو گر گیا اور اس کی ریورس انجنیئرنگ کی گئی، انہوں نے کہاکہ  ڈاکٹر ثمر مبارک مند سے  واسطہ پڑتا رہا ہے، ایک طرف تین دفعہ کا وزیر اعظم بیان دے رہا ہے ، ڈاکٹر ثمر کو ویسے ہی چپ رہنا چاہیے تھا،انہوں نے کہاکہ میاں نواز شریف نے غلط بیا نی کی ہے، دراصل ڈاکٹر ثمر مبار مند  جھوٹ بول رہے ہیں،اب حقائق سامنے لانے پڑیں گے، یہ معاملہ قومی سلامتی کمیٹی میں زیر بحث نہیں آیاتھا، یہ معاملہ نواز شریف، میرے درمیان، راولپنڈی کی اسٹبلشمنٹ، جنرل  پرویزمشرف  اور جنرل قدوائی کے درمیان ڈسکس ہوا تھا، یہ چیزیں میڈیا میں آچکی ہیں، کیا ڈاکٹر ثمر مبار ک مند  کی یاداشت کمزور  ہوگئی ہے، اتنا  بڑا عمل کیسے بھول گئے،ڈاکٹر ثمر  نے بریفنگ دی، اس معاملہ میں امریکی اور پاکستانی میڈیا میں آچکا ہے۔ ڈاکٹر عبد القدیر پر جب سیاسی وجوہات کی بنا پر دبائو ڈالا گیا ہم نے اس وقت بھی ان کا پورا احترام کیا۔جن لوگوں نے پاکستان کی خدمت کی ہے ان سے  عزت اور وقار سے  سلوک کرنا چاہیے۔

ای پیپر-دی نیشن