پی آئی اے ملازمین کیلئے وی ایس ایس سکیم متعارف کرانے کا فیصلہ
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) پی آئی اے ملازمین کیلئے ملازمت سے رضاکارانہ علیحدگی کی سکیم وی ایس ایس نام کی سکیم کے مندرجات سامنے آ گئے۔ ذرائع کے مطابق سکیم نومبر کے پہلے ہفتے میں متعارف کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ سکیم سے پی آئی اے کے 2700 سے زائد ملازمین استفادہ کر سکیں گے۔ پی آئی اے ملازمین کو سکیم کی قبولیت کیلئے 14 روز درکار ہوں گے۔ وی ایس ایس نام کی سکیم کی ای سی سی سے بھی منظوری لی جائے گی۔ سکیم کے مطابق ساٹھ سال سے کم عمر ملازمین استفادہ کے حق دار قرار دیئے گئے ہیں۔ سکیم میں 18 سال سے زائد اور کم ملازمت کے حامل ملازمین کیلئے مراعات کی دو کٹیگریز ہیں۔