• news

شیخ مشعل نئے کویتی ولی عہد مقرر: پارلیمنٹ نے بھی توثیق کر دی 

کویت سٹی(این این آئی،نیٹ نیوز)کویت کے امیر شیخ نواف الاحمد الجابر الصباح نے ایک شاہی فرمان جاری کیا ہے، فرمان میں نیشنل گارڈز کے نائب سربراہ شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح کو ملک کا ولی عہد مقرر کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ پارلیمنٹ نے بھی توثیق کر دی ہے، کویت کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق آل صباح خاندان نے شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح کو کویت کا ولی عہد بننے پر مبارک باد پیش کی ہے۔شیخ مشعل کویت کے امیر کے چھوٹے بھائی ہیں۔شیخ مشعل 1940 میں کویت میں پیدا ہوئے اور وہیں پروان چڑھے۔ بعد ازاں انہوں نے برطانیہ میں تعلیم حاصل کی اور 1960 میں ہینڈن پولیس کالج سے فارغ التحصیل ہوئے۔  میڈیا سے نسبتا دور رہے۔شیخ مشعل نے 1967 سے 1980 تک جنرل انویسٹی گیشن ڈائرکٹوریٹ کے سربراہ رہے۔ 

ای پیپر-دی نیشن