امریکہ کا مالیاتی خسارہ 3130 ارب ڈالر، دوسری جنگ عظیم کے بعدبدترین صورتحال
واشنگٹن (نوائے وقت رپورٹ) امریکہ کو دوسری جنگ عظیم کے بعد بدترین مالیاتی خسارے کا سامنا ہے۔ مالی سال 2020ء میں امریکہ کا مالیاتی خسارہ 3 ہزار 130 ارب ڈالر ہو گیا۔ امریکہ کا مالیاتی خسارہ جی ڈی پی کا 15.2 فیصد بنتا ہے۔ امریکہ کا بیرونی قرضہ 2020ء کے اختتام تک جی ڈی پی سے تجاوز کر جائے گا۔