• news

بے گھر شہری کو ہراساںکرنے کا واقعہ، محمد صلاح مدد کیلئے پہنچ گئے

لاہور(سپورٹس ڈیسک )مصر کے سٹار فٹبالر محمد صلاح نے بے گھر شخص کو 100 پاؤنڈز کی رقم دی اور انہیں ہراساں کرنے والوں کی سرزنش بھی کی۔رپورٹ کے مطابق مصری فٹبالر محمد صلاح نے بے گھر شہری کو  ہراساں کرنے والے نوجوانوں کو گاڑی سے اتر کر ڈانٹا اور پھر بے مجبور شخص کی مدد کی۔محمد صلاح نے بے گھر شہری کو 100 پاؤنڈز کی رقم بھی دی۔ معاملے کی فوٹیج سامنے آگئی جسے دیکھنے کے بعد صارفین کے دل میں فٹبالر کی عزت میں مزید اضافہ ہوگیا۔ متاثرہ  شہری کریگ نے کہا کہ ’لڑکوں کو دیکھ کر صلاح میرے پاس آئے اور انہوں نے وہ سب کچھ سْنا جو وہ لوگ مجھے کہہ رہے تھے۔ انہوں نے لڑکوں کو مخاطب کر کے کہا کہ ’چند برسوں میں تم بھی ایسے ہوسکتے ہو۔
کریگ نے بتایا کہ چند لوگ انہیں تنگ کر رہے تھے اور مختلف ناموں سے پکار رہے تھے، صلاح نے نوجوانوں سے بات کی اور پھر کیش مشین کی طرف چل دیے۔صلاح نے اپنی جیب سے 100 پاؤنڈز نکال کر مجھے دیئے تو میں مکمل ہوش میں تھا، وہ اتنے ہی شاندار تھے جتنے وہ میدان میں کھیل کے دوران ہوتے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن