ایف ایم سی انڈر 15 سکواش ٹورنامنٹ ٹائٹل ایم عماد نے جیت لیا
لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) پنجاب سکواش ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ایف ایم سی انڈر 15 سکواش ٹورنامنٹ کا ٹائٹل ایم عماد نے جیت لیا۔فائنل میں ایم عماد نے انس بخاری کو 22 منٹ کے کھیل میں 6-11، 4-11 اور 7-11 کے سکور میں شکست دی۔ مہمان خصوصی رانا طارق فاروق وی پی ایڈمن پنجاب سکواش ایسوسی ایشن نے انعامات تقسیم کیے۔