• news

ریڈیو ‘پی ٹی وی کی پہلی اناؤنسر  ہونے پر فخرہے:کنول نصیر

لاہور(کلچرل رپورٹر)ریڈیو پاکستان اور ٹیلی ویژن پاکستان کی پہلی اناؤنسرہونے کا اعزاز رکھنے والی کنول نصیرنے الحمراء آرٹس کونسل کے سلسلہ وار ادبی وثقافتی نشست پروگرام ’’کچھ یادیں کچھ باتیں‘‘ میں شرکت کی۔انھوں نے کہا کہ ریڈیو خوبصورت آوازوں کا خرانہ تھا،  بڑے لوگوں کے درمیان پرفارم کرنا چیلنج تھا۔ٹیلی ویژن میں پہلی اناؤنسر ہونے کے اعزاز پر فخرہے۔ریڈیو اور ٹی وی کی وجہ سے لوگ پہچاننے لگے،دنیابھر میں ثقافتی طائفوں کے ہمراہ پاکستان کی نمائندگی پر فخر ہے۔آپ جس شعبہ بھی صلاحیتیں منوانا چاہتے ہیں تو اس کے تقاضوں کو پورا کرکے ہی کامیابی کی منازل طے کی جاسکتی ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن