ٹیلی نار کی 500 خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے ڈائریکٹوریٹ آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی خیبر پی کے کے ساتھ شراکت
لاہور (پ ر) معاشروں کو بااختیار بنانے اور ملک کی سماجی و اقتصادی ترقی میں اپنا کردار ادا کرتے ہوئے ٹیلی نار پاکستان خیبر پختونخوا کی مستحق کاروباری خواتین کو عالمی بینک کے گرلز لرن وومن ارن (GLWE) پروگرام کے تحت بااختیار بنانے کے لئے کوشاں ہے۔ یہ اقدام ڈائریکٹوریٹ آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (DoST) خیبر پختونخوا کی جانب سے قائم کئے گئے پلیٹ فارم Creative Innovative Unit (CIU) کے اشتراک سے اٹھایا جا رہا ہے۔پشاور میں CIUکے دفتر میں ایک تقریب ہوئی جس میں ٹیلی نار پاکستان اورCIUکے مابین مفاہمت کی یادداشت پر دستخط ہوئے۔ ٹیلی نار پاکستان کی ہیڈ آف کارپوریٹ انوویشن اینڈ ڈیجیٹل ایجوکیشن مدیحہ پرویز اور سی آئی یو کے پروجیکٹ ڈائریکٹر بلال جبار نے شراکت داری کے معاہدے پر دستخط کئے۔
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی اور انفارمیشن ٹیکنالوجی ضیاء اﷲ خان بنگش، سیکریٹری ST&IT اور دونوں اداروں کے نمائندے بھی اس موقع پر موجود تھے۔معاہدے کے تحت ٹیلی نار پاکستان CIU کے تعاون سے 500 خواہش مند کاروباری خواتین کو ڈیجیٹل مارکیٹنگ، ڈیجیٹل کسٹمر چینل ،ڈیجیٹل فنانس اور ڈیزائن تھنکنگ اسکلز ۔ تقریب کے مقررین نے کاروباری خواتین کو درپیش مسائل کو اجاگر کیا اور بتایا کہ کس طرح GLWE جیسے اقدامات ملک میں خواتین افرادی قوت کی شرکت کی شرح کو بہتر بنانے کے لئے ممکنہ حل میں سہولت فراہم کر سکتے ہیں جو اس وقت صرف 26 فیصد ہے۔ GLWE کا مقصد 2020ء تک معیشت میں خواتین کی شرکت کو 45 فیصد تک بڑھانے کے لئے افرادی قوت میں لڑکیوں کی تعلیم اور خواتین کے کردار کی حمایت کرنا ہے۔