• news

پیمرا نے ورچوئل یونیورسٹی ٹی وی چینلز کے لائسنس میں 15 سال کی تو سیع کر دی

 لاہور (پ ر) پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے غیر تجارتی تعلیم کیٹیگری کے سلسلے میں ورچوئل یونیورسٹی کے لئے آئندہ 15 سال کے لئے لائسنس کی تجدید کر دی۔ورچوئل یونیورسٹی کے ٹیلی ویژن نیٹ ورک  کے تحت 4 سیٹیلائیٹ ٹیلیویڑن چینل چلائے جاتے ہیں۔ حال ہی میں اس کے دو چینلز وی ٹی وی 3 اور وی ٹی وی 4 کو اسلام آباد کے پیمرا ہیڈ کوارٹر میں منعقدہ ایک تقریب میں تجدید لائسنس سے نوازا گیا۔ چیئرمین پیمرا، مسٹر محمد سلیم بیگ نے لائسنس جنرل منیجر وی یو ٹی وی ، مسٹر بابر علی کے حوالے کیئے۔اس موقع پہ دونوں اداروں کے نمائندوں نے باہمی مفادات سے متعلق امور پر تبادلہ خیال بھی کیا،  جی ایم ، وی یو ٹی وی نے چئیر مین پیمرا کا وی یو  ٹی وی کی مسلسل حمایت پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

ای پیپر-دی نیشن