• news
  • image

لاہورکے 11 سالہ بچے کامنفرد کارنامہ کے ٹوچوٹی کے بیس کیمپ پہنچ گیا

لاہور(نمائندہ سپورٹس+سپورٹس رپورٹر) لاہور کے 11 سالہ بچے وائز الیزر  نے کے ٹو چوٹی کے سکولی سے کنکورڈیا بیس کیمپ تک پہنچنے کا منفرد کارنا مہ انجام دیا ہے۔مسیحی برادری کے وائز الیزر کا کہنا ہے کہ 15 ہزار فٹ سے زائد بلندی کے بیس کیمپ تک پہنچنے میں ڈر تو خوب لگا لیکن مشن مکمل کیا اور اب نئی تاریخ رقم کرنے کا پلان ہے۔سکولی سے شروع ہونے والا کنکورڈیا بیس کیمپ تک 90 کلو میٹر کا یہ راستہ مکمل کرنا بچوں کا کھیل نہیں لیکن لاہور کے گیارہ سالہ وائز الیزر نے اپنے والد عشیر چوہدری کے ہمراہ ایک گروپ کیساتھ یہ ٹریک مکمل کیا۔وائز الیزر کے والد کا کہنا ہے کہ انہوں نے اتنے کم عمر بچوں کے بیس کیمپ تک جانے کے بارے میں نہیں سنا جبکہ وائز الیزر کا کہنا ہے کہ انہیں مشکل تو ہوئی، سردی بہت لگ رہی تھی رات گزارنا آسان نہیں تھا لیکن ہمت نہیں ہاری اور یہی سوچا تھا کہ اب ٹریک مکمل کرنا ہے۔باہمت بچے کا وقت کیساتھ شوق بڑھتا جا رہا ہے ، چھٹی جماعت کے طالب علم کا کہنا ہے کہ اب ان کا پختہ ارادہ ہے کہ انہوں نے کے ٹو سمٹ کیلئے جانا ہے۔

epaper

ای پیپر-دی نیشن