کرپشن کے مکمل خاتمہ تک احتساب جاری رہے گا:گورنر
لاہور (نیوز رپورٹر) گور نرپنجاب چوہدری محمد سرور سے قائمقام وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان میر افضل سمیت تحر یک انصاف کے وفود نے ملاقات کی اس موقع پرگور نر پنجاب نے کہا ہے کہ ملک میں سیاسی عدم استحکام پیدا کرنیوالوں کا ہر منصونہ نا کام بنائیں گے۔ کسی کے شور مچانے اور سڑکوں پر آنے سے حکومت کسی دباؤ میں نہیں آئیگی اور نہ ہی بلاتفر یق احتساب کا عمل رْکے گا۔گور نر ہاؤس لاہور میں ملاقات کے دوران گلگت بلتستان کے انتخابات سمیت دیگر امور کے بارے میں بات چیت کی گئی۔ گور نر پنجاب چوہدری محمدسرورنے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں تحر یک انصاف گلگت بلتستان کے عوام کو ترقی یافتہ اور خوشحال بنانے کیلئے تمام وسائل استعمال کررہی ہے اور انشاء اللہ عوام تحر یک انصاف کی پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار کر یں گے۔پارٹی وفود سے گفتگو کے دوران گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ وزیرا عظم عمران خان کے مخالفین بخوبی جانتے ہیں کہ وہ اصولوں اور نظر یے کی سیاست کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام نے کر پشن کے خاتمے اور ملک میں شفاف اور بلاتفر یق احتساب کو یقینی بنانے کے لیے تحریک انصا ف کو ووٹ دیا ہے اور ہم بھی کر پشن کے خاتمے اور احتساب کے معاملے پر قوم کو کسی صورت مایوس نہیں کر یں گے۔ اْنہوں نے کہا کہ اپوزیشن کی احتجاج کی دھمکیوں کے باوجود ملک میں آخر ی کر پٹ شخص کے احتساب اور کر پشن کے مکمل خاتمے تک احتساب کا عمل جا ری رہے گا۔