ٹرمپ نے آزمائشی دوا کو کرونا کا علاج قرار دیدیا
واشنگٹن(این این آئی)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے علاج کیلئے کورونا کی دوا خود تجویز کرنیکا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ چاہتے ہیں کہ یہ دوا تمام امریکیوں کے لیے مفت دستیاب ہو۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ٹوئٹر پر ایک ویڈیو بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ جب وہ کورونا کے باعث اسپتال میں داخل تھے تو ڈاکٹروں نے مختلف دوائیں تجویز کیں ۔