• news

بھارت: بے وفائی پر بیوی قتل شوہر کٹا سرلے کر تھانے پہنچ گیا

نئی دہلی (نوائے وقت رپورٹ) بھارت میں شوہر نے بیوی کی بے وفائی پر اس کا سر تن سے جدا کردیا اور کٹا ہوا سر لے کر  تھانے پہنچ گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق واقعہ ریاست اتر پردیش میں پیش آیا جہاں ایک شخص نے مبینہ طور پر بیوی کی بے وفائی پر اس کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اترپردیش کے رہائشی چنر یادیو اور اس کی 35 سالہ بیوی کے درمیان ناچاکی تھی۔

ای پیپر-دی نیشن