• news

کاغذ کی قیمت میں8روپے  کلواضافہ، 122کا کلو ہوگیا

 لاہور( این این آئی )کاغذ کی قیمتوں میں 8 روپے فی کلوگرام کا مزید اضافہ کر دیا جس سے قیمت 122 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ۔مقامی پیپر ملز مالکان کی جانب سے کاغذ کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔ پیپر ملز مالکان نے کاغذ کی قیمتوں 8 روپے فی کلوگرام کا مزید اضافہ کردیا جس کے بعد کاغذ 114 روپے سے بڑھ کر122 روپے فی کلوگرام ہو گیا ۔ طلباء اور والدین نے کاغذ کی قیمتوں میں اضافے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن