• news

شہباز شریف کیس میں اورنگزیب بٹ ایف آئی اے لاہور پیش‘ 8 گھنٹے تفتیش

گجرات (نامہ نگار) ممتاز مسلم لیگی رہنما ایف آئی اے لاہور آفس پیش ہوگئے۔ 8گھنٹے تفتیش کے بعد سوالنامہ دیاگیا۔ 12اکتوبر کو دوبارہ پیشی، ممتاز مسلم لیگی رہنما حاجی اورنگزیب بٹ، پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی صدر میاں شہباز شریف کیس کے سلسلہ میں گزشتہ روز ایف آئی اے لاہور آفس میں پیش ہوئے جہاں ان سے ایف آئی اے کی انویسٹی گیشن ٹیم نے مسلسل 8گھنٹے تفتیش کرتے ہوئے ان سے کیس کے بارے میں مختلف سوالات پوچھے جن کے حاجی اورنگزیب بٹ نے تسلی بخش جوابات دیئے۔ ایف آئی اے کی طرف سے حاجی اورنگزیب بٹ کو ایک سوالنامہ دیا گیا جس کے جوابات آئندہ پیشی پر 12 اکتوبر صبح دس بجے جمع کرائیں گے۔ اس حوالے سے حاجی اورنگزیب بٹ نے اپنے قانونی ماہرین سے صلاح ومشورہ شروع کر دیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن