• news

عالمی سطح پر معاشی بحالی کیلئے صحت کے مسائل کا خاتمہ ضروری : آئی ایم ایف

اسلام آباد (اے پی پی) عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے کہا ہے کہ کووڈ۔19 کی وبا کے بعد معاشی بحالی کا انحصار صحت کے مسائل کے خاتمہ پر ہے۔ جمعہ کو اپنے بلاگ میں آئی ایم ایف نے کہا کہ وبا کے پھیلائو کو روکنے کے لئے حکومتوں کی جانب سے لاک ڈائونز سے معاشی سست روی میں اضافہ ہوا ہے۔ جس سے خواتین اور نوجوان طبقہ سمیت کم آمدنی والے طبقات زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔ عالمی ادارے نے کہا ہے کہ لاک ڈائونز کے خاتمہ سے معاشی سرگرمیوں میں اضافہ ہو رہا ہے تاہم کرونا وائرس کے پھیلائو کو روکنے کے لئے سماجی فاصلوں کی پالیسی پر عملدرآمد ضروری ہے۔ آئی ایم ایف نے کہا ہے کہ بین الاقوامی سطح پر معاشی بحالی کے لئے صحت کے مسائل کا خاتمہ ضروری ہے اور اس حوالے سے عالمی برادری کو اپنا کردار ادا کرنا چاہئے۔

ای پیپر-دی نیشن