• news

اپوزیشن اتحاد کا گوجرانوالہ میں  جلسہ تاریخی ہوگا:پیر اشرف رسول

فیروز والہ (نامہ نگار ) مسلم لیگ ن لاہور ڈویژن کے جنرل سیکرٹری اور رکن پنجاب اسمبلی پیر محمد اشرف رسول نے کہا کہ گوجرانوالہ میں سولہ اکتوبر کو اے پی ڈی کا جلسہ تاریخی ہو گا عمران کی نا اہل حکومت نے مہنگائی بے روزگاری ، غربت کو عروج پر پہنچا دیا ہے نالائق حکومت نے دو سال کے عرصے میں ملک کی معیشت کا جنازہ نکال کر رکھ دیا ہے اپوزیشن اتحاد نے ملک کو بچانے کیلئے عوامی جدوجہد کا راستہ اختیار کیا ہے اپوزیشن اتحاد نے حکمرانوں کی نیندیں حرام کر دیں۔ حکمران ہر سوال کے جواب میں کہتے ہیں کہ این آر او نہیں دیں گے حکمران بتائیں کہ این آر او کون مانگ رہا ہے کٹھ پتلی حکومت اپوزیشن کو انتقام کا نشانہ بنا کر ملک کو عدم استحکام سے دو چار کر رہی ہے ملک میں جاری سیاسی و معاشی عدم استحکام پاکستان کو مزید غربت کی لکیر کے نیچے لے جا رہا ہے ۔

ای پیپر-دی نیشن