• news

حکومت تمام انتخابی وعدے پورے کرنے میں یکسر ناکام ہو چکی ہے: اکرام اﷲ خان کاکڑ

لاہور (پ ر) مسلم لیگ ن کی پنجاب کونسل کے ممبر اور سابق کونسلر یو سی 48 مغلپورہ اکرام اﷲ خان کاکڑ‘ شیخ آصف رفیق‘ عبدالحمید خان کاکڑ‘ شیخ محمد عمران‘ شیخ محمد سلیم‘ سمیع اﷲ خان کاکڑ‘ ظہیر اقبال چودھری‘ شیخ عمران مانی‘ میاں محمد اشرف تابندہ کاکڑ‘ قاضی ساجد محمد علی ٹیپو نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ حکومت اپنے تمام انتخابی وعدے اور نعرے پورے کرنے میں یکسر ناکام ہو چکی ہے اور اس مہنگائی کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کرنے کی بجائے انہیں ملک سے فرار کروا رہی ہے اور عوام ظلم کی اس چکی میں پس رہے ہیں۔ ان کا کوئی پرسان حال نہیں۔ حکومت مہنگائی کے خلاف بولنے والوں کو بری طرح دبا رہی ہے۔ یہ جبر زیادہ دیر نہیں چل سکتا۔ عوام ایسا نیا پاکستان نہیں چاہتے۔

ای پیپر-دی نیشن