• news

حکومت پنجاب نے سموگ کو آفت قرار دے کر مانیٹرنگ سیل قائم کر دیا 

اسلام آباد ( نوائے وقت نیوز)حکومت پنجاب نے اسموگ کو آفت قرار دے کر اسموگ مانیٹرنگ سیل قائم کر دیا جب کہ سموگ پر قابو پانے کے لیے دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کو 200 روپے کے بجائے 2 ہزار روپے جرمانہ کیا جائے گا۔  پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے دفتر میں قائم کیے گئے اسموگ مانیٹرنگ سیل میں سپارکو کی مدد سے سیٹلائیٹ امیج کے ذریعے فصلوں کی باقیات جلانے والوں کی نشاندہی کی جائے گی اور ذمہ داروں کے خلاف متعلقہ ڈپٹی کمشنر سخت کارروائی کریں گے۔ پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے حکام کا کہنا ہیکہ فضائی آلودگی کا سبب بننے والے کارخانوں کے مالکان کے خلاف مقدمہ درج ہوگا جب کہ دھوں چھوڑنے والی گاڑیوں کے مالکان کو 200 روپے کے بجائے 2000 روپے جرمانہ کیا جائے گا۔ حکام نے کہا کہ صاف ہوا کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے پنجاب میں اینٹوں کے بھٹے نومبر کے پہلے ہفتے بند کر دیئے جائیں گے، اسموگ پیدا کرنے کے ذمہ دار افراد کے خلاف نہ صرف مقدمات درج ہوں گے بلکہ انہیں گرفتار کرکے سخت سزائیں بھی دی جائیں گی۔

ای پیپر-دی نیشن