فیصل آباد: خاتون اور لڑکے کی خود کشی، شیخوپورہ میں نوجوان نے زہر کھا لیا
شیخوپورہ/ فیصل آباد (نمائندہ خصوصی+ آن لائن) شیخوپورہ میں حالات سے دلبرداشتہ نوجوان نے زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ فیصل آباد میں شادی شدہ خاتون کی خودکشی نوجوان نے تیزاب پی لیا۔ شیخوپورہ سے نمائندہ خصوصی کے مطابق تھانہ فیکٹری ایریا کے علاقہ رضا آباد کوٹ عبدالمالک 22 سالہ نوجوان فیضان نے حالات اور والدین کی ڈانٹ ڈپٹ سے دلبرداشتہ ہوکر گندم میں رکھنے والی زہریلی گولیاں کھا کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ فیصل آباد سے آن لائن کے مطابق گھریلو جھگڑوں سے تنگ آکر 25 سالہ رخسانہ بی بی زوجہ امجد علی ساکن 170 ج ب نے گندم میں رکھنے والی گولیاں نگل لیں۔ 180 ر ب کے 20 سالہ زین شہزاد ولد نذیر نے گھر والوں سے جھگڑ کر تیزاب پی لیا۔ دونوں ہپتال میں دم توڑ گئے۔