• news

جنوبی پنجاب میں تفریحی سرگرمیوں کیلئے سفاری پارک کے قیام کا فیصلہ

لاہور (صباح نیوز)وزیر اعلیٰ پنجاب کے سیاسی معاون سید رفاقت علی گیلانی نے کہا ہے کہ حکومت نے جنوبی پنجاب میں صحت مند تفریحی سرگرمیوں کو فروغ دینے کیلئے سفاری پارک کے منصوبے کے قیام کا فیصلہ کیاہے۔ اس سلسلہ میں حکومت نے سفاری پارک کے منصوبے کے قیام کی منظوری دے دی ہے۔ ڈیرہ غازی خان میں 500 ایکڑپرسفاری پارک بنے گا۔ڈیرہ غازی خان سفاری پارک میں ایک بڑا اور4 چھوٹے انکلوژر بنائے جائیںگے۔ پارک میں پکنک سپاٹ اور کیفے ٹیریا کے ساتھ دیگر سہولتیں بھی فراہم کی جائیں گی۔ سوئمنگ پول اور چلڈرن پارک بھی بنائے جائیں گے۔حکومت نے سفاری پارک میں شجرکاری ہنگامی بنیادوں پر شروع کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔  انہوں نے کہاکہ عوام کو معیاری تفریح گاہ کی فراہمی کیلئے سفاری پارک کا منصوبہ جلد از جلد آپریشنل کر دیا جائے گا۔

ای پیپر-دی نیشن