GHQ میں خدا کا واسطہ الیکشن جتا دو کا فون سیالکوٹ کے ایک ہارے ہوئے دو نمبر لیڈر نے کیا تھا، فواد چوہدری
اسلام آباد(نیوزرپورٹر) وفاقی وزیر سائینس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے خواجہ آصف کو ٹویٹر پر جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ لندن کے فون کا پتہ نہیں لیکن GHQ میں خدا کا واسطہ الیکشن جتا دو کا فون سیالکوٹ کے ایک ہارے ہوئے دو نمبر لیڈر نے کیا تھا۔ہفتہ کو ایک ٹویٹ میں انہوں نے خواجہ آصف سے کہا کہ آپ استعفی دیں اور الیکشن لڑیں آپ کو آٹے دال کا بھا ئو پتہ چلے۔انہوں نے کہا آپ اپنی مدد کے قابل نہیں کسی کی مدد کیا کریں گے۔یاد رہے کہ قبل ازیں خواجہ آصف نے اپنے ٹویٹ میں کہا تھا کہ ایک وزیر نے لند ن میں فون کر کے کہا تھا کہ میرے پاس پی ٹی آئی کے دس بارہ ایم این اے ہیں ۔کچھ کریں ہم تیار بیٹھے ہیں۔