• news

مسلم لیگ ن کے 18 سے 20  لوگ مستعفی ہونگے  خواجہ آصف ساتھ نہیں دینگے،وزیر سائنس و ٹیکنالوجی

سیالکوٹ ( نوائے وقت رپورٹ) وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری کا کہنا ہے کہ استعفے دینا آسان نہیں، (ن) لیگ کے زیادہ سے زیادہ 18 سے 20 لوگ استعفیٰ دیں گے، اسمبلی سے استعفوں کی صورت میں خواجہ آصف بھی مسلم لیگ (ن)کا ساتھ نہیں دیں گے۔ سیالکوٹ میں وفاقی وزیرسائنس وٹیکنالوجی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف اوران کے بیٹے لندن میں بیٹھے ہیں،چاہتے ہیں کارکن سڑکوں پرنکلیں۔ ہمیں آپ کوجیلوں میں رکھنے کا شوق نہیں،عوام کا لوٹا پیسہ واپس کردیں۔ بات کو جاری رکھتے ہوئے فواد چودھری کا کہنا تھا کہ استعفے دینا آسان نہیں، زرداری صاحب نے ان کوبچالیا یہ اس دن استعفے دینے والے تھے۔ انہوں نے کہا ٹک ٹاک پر پابندی سے ٹیکنالوجی بزنس بیٹھ جائیگا، ایسی پابندیاں لگانے کے فیصلوں سے اجتناب  کی ضرورت ہے۔

ای پیپر-دی نیشن