کرونا کی دوسری لہر کا خدشہ، حافظ آباد میں ڈی سی کی اجازت کے بغیر اجتماع پر پابندی
حافظ آباد (نمائندہ نوائے وقت) ڈپٹی کمشنر نوید شہزاد مرزا نے کرونا وائرس کی دوسری لہر کے خدشات کے پیش نظر ضلع بھر میں کسی بھی اجتماع کے انعقاد پر پابندی عائد کر دی۔ اجتماع کے انعقاد کے لیے ڈپٹی کمشنر سے پیشگی اجازت لینا ضروری ہوگا۔ ڈپٹی کمشنر نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز اور ایس ایچ اوز کو بھی ہدایت کی کہ بغیر اجازت کسی بھی اجتماع کا انعقاد کرنے والوں کے خلاف فوری اور سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔