ڈسکہ: میرج ہال میں سلنڈر پھٹنے سے 8 ملازم جھلس گئے‘ 4 کی حالت تشویشناک
سیالکوٹ+ڈسکہ (نامہ نگاران/ نمائندہ خصوصی) نجی میرج ہال میں کھانا پکاتے سلنڈر پھٹنے سے آٹھ ملازم جھلس گئے 4کی حالت تشویشناک ہونے پر لاہور اور گوجرانوالہ ریفرکردیاگیا ڈسکہ کے نواحی گائوں گنجیانوالی میں واقع مقامی مارکی میں آزاد کشمیر کا بلال ‘ندیم ‘صدام ‘دانش ‘مہران ‘اعجاز ‘محمداسلم اور عدیل مارکی میں کام کرتے تھے گزشتہ روز وہ کھانا پکارہے تھے کہ اچانک سلنڈر پھٹ گیا جس کے نتیجہ میں آٹھوں ملازم بری طرح جھلس گئے جنہیں ریسکیو1122نے طبی امدادکیلئے سول ہسپتال ڈسکہ پہنچادیا جہاںپر ندیم ‘صدام ‘بلال اور عدیل کی حالت تشویشناک ہونے پرلاہور اور گوجرانوالہ ریفرکر دیاگیا ہے۔