سیالکوٹ: ضلع کچہری میں فائرنگ سے ایک شخص قتل، 3 زخمی
سیا لکو ٹ (نما ئند ہ خصو صی) ضلع کچہری سیالکوٹ میں ناقص سکیورٹی کے باعث ملزمان نے اندھا دھند فائرنگ کر کے ایک شخص کو قتل کر دیا جبکہ فائرنگ سے خاتون سمیت تین افراد شدید زخمی،پولیس اور وکلاء فائرنگ سے خوف و ہراس کا شکار ہو گئے۔ عینی شاہدین کے مطابق تھانہ سول لائن کی حدود کچہری سیالکوٹ میں کشمیری محلہ کے رہائشی عدنان ولد محمد اسلم اور خواجہ طاہر مختار ولد مختارعدالت میں پیشی پر آئے ہوئے تھے جن پر مخالف فریق نے فائرنگ کردی۔ فائرنگ کی زد میں آکر عدنان ہلاک ہوگیا ہے جبکہ طاہر مختار اورخاتون سمیت 3راہگیر جن میں محمد انورساکن بھڑتھ ، اورمحمد افضل ساکن مراد پوروغیرہ زخمی ہوگئے۔ ملزم اندھا دھند فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرار ہو گیا ۔ ایس ایچ او سول لائن اور ڈی ایس پی سٹی سرکل پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے اور3 مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے جن سے تفتیش جاری ہے۔ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر سید علی نجم گیلانی نے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے با ر روم کے نزدیک ہونے والے فائرنگ کے واقع کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہ ضلع کچہری میں پروف فول انتظامات مکمل کرنے کیلئے لائحہ عمل ترتیب دے دیا گیا ہے۔ ان خیالات کاڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر سید علی نجم گیلانی نے علامہ اقبال بار ہال میں آج صبح ہونے والے فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق جبکہ تین افراد کے شدید زخمی ہونے والے واقعہ کے خلاف ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔