• news

تہران میں ماسک کا استعمال لازمی، نہ پہننے پر 5 لاکھ ریال جرمانہ ہو گا: روحانی

تہران (نوائے وقت رپورٹ) ایران کے دارالحکومت تہران میں ماسک لگانے کی پابندی لازمی کر دی گئی۔ ایرانی میڈیا کے مطابق صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ ماسک نہ پہننے والوں پر 5 لاکھ ریال جرمانہ ہو گا۔ کرونا سے متاثر کو اپنی بیماری سے متعلق ساتھیوں کو آگاہ کرنا ہو گا۔ بیماری سے آگاہ نہ کرنے والوں پر 20 لاکھ ریال جرمانہ ہو گا۔ تہران میں سکول‘ مساجد‘ ریستوران اور کاروبار تین اکتوبر سے ایک ہفتے کیلے بند کئے گئے تھے۔

ای پیپر-دی نیشن